کمٹہ27؍اپریل(ایس او نیوز) کمٹہ میں سڑک کے کنارے جمع ہجوم جب ’راہول! راہول‘کے نعرے لگارہاتھا تو وزیراعلیٰ سدارامیا نے اپنی سواری روک لی۔ اور گاڑی سے اتر کر لوگوں کے قریب پہنچے ۔
وہاں پر موجود عوام سے مخاطب ہوکر سدارامیا نے مودی، امیت شاہ اور ایڈی یورپا پر الزام لگایا کہ وہ لوگ ان کے خلاف جھوٹی بیان بازیاں کررہے ہیں۔ سدارامیانے کہا کہ ’’جیل سے واپس لوٹنے کے بعد گلی جناردھن ریڈی، یڈی یورپا جیسے تما م لٹیرے ایک جگہ جمع ہوگئے ہیں اور انتخابی تشہیر میں حصہ لے رہے ہیں۔عوام کو چاہیے کہ وہ بی جے پی کے حق میں ووٹ نہ دیں،بلکہ اچھی حکمرانی کے لئے کانگریس کو برسراقتدار پر لائیں۔‘‘